نیشنل بینک اورچارٹر فار کمپیشن پاکستان کے درمیان معاہدہ

نیشنل بینک اورچارٹر فار کمپیشن پاکستان کے درمیان معاہدہ

کراچی (بزنس ڈیسک) نیشنل بینک نے اپنے ملازمین کی فلاح و بہبود کے پروگرام این بی پی ویلنَس فرسٹ 2.0کے تحت چارٹر فار کمپیشن پاکستان کے ساتھ مفاہمتی یادداشتپر دستخط کردیے ہیں۔

اس تعاون کا مقصد ملازمین میں ذہنی صحت سے متعلق آگاہی کو فروغ دینا اور انہیں اور ان کے اہل خانہ کو پیشہ ورانہ ویلنَس سپورٹ تک بہتر رسائی فراہم کرنا ہے ۔ یہ اقدام مشاورت اور معاونتی خدمات کے ذریعے ذہنی صحت کے شعبے میں آگاہی اور بہتری کو فروغ دے گا۔اس شراکت داری کے تحت ملازمین کے لیے ورچوئل آگاہی سیشنز کا اہتمام کیا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں