بھارتی بورڈ نے سوریا کمار کو کپتانی سے ہٹا دیا،ٹیم سے بھی باہر
نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ نے سوریا کمار یادیو کو ٹی 20 کپتانی سے ہٹا دیا جبکہ خراب فارم کی وجہ سے انہیں ٹیم سے بھی باہر کردیا گیا ہے ۔۔۔
ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ جتوانے کے تین ماہ بعد سوریا کمار یادیو کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا ہے ،بی سی سی آئی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ سلیکشن کمیٹی، بی سی سی آئی اور ٹیم مینجمنٹ نے کوچ گوتم گمبھیر سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ بھارت کو اب یہاں سے ایک نئے کپتان کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے ۔ سوریا کی کی حالیہ فارم اور مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے سب کا یہی خیال تھا۔