غزہ:اسرائیلی بربریت جاری ، 10افراد شہید، 18زخمی

غزہ:اسرائیلی بربریت جاری ، 10افراد شہید، 18زخمی

ریڈ کراس کی فلسطینی قیدیوں سے ملاقات پر پابندی غیر قانونی :اسرائیلی عدالت عظمیٰ اسرائیلی سپریم کورٹ کے سینئر جج نوام کے گھر پر یہودی مظاہرین کا دھاوا،متعدد گرفتار

غزہ ،تل ابیب(اے ایف پی)غزہ سٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد شہید اور 18 زخمی ہو گئے ۔ شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال کے مطابق شہید ہونے والوں میں 4بچے بھی شامل ہیں ۔ غزہ حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ جنگ بندی کا معاہدہ باضابطہ طور پر نافذ ہے ، تاہم علاقے میں وقفے وقفے سے اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ اسرائیلی سپریم کورٹ نے سینئر جج کے گھر پر انتہا پسند مذہبی مظاہرین کے دھاوے کو عدالتی نظام پر حملہ قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی ہے ۔ پولیس نے سپریم کورٹ کے نائب صدر نوام سولبرگ کے گھر میں توڑ پھوڑ کرنے والے درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا۔ مظاہرین حالیہ دنوں میں فوجی بھرتی سے گریز کرنے والے الٹرا آرتھوڈوکس یہودیوں کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کر رہے تھے ۔ سپریم کورٹ کے صدر اسحاق امیت نے کہا کہ یہ اقدام "سرخ لکیر" عبور کرنے کے مترادف ہے ۔ اسرائیل کی سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے ریڈ کراس کی فلسطینی قیدیوں سے ملاقات پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دے دیا ۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ حکومت پابندی کے لیے کوئی موثر جواز پیش نہیں کر سکی، فیصلے کے بعد ریڈ کراس نے قیدیوں تک دوبارہ رسائی کے لیے اپنی آمادگی ظاہر کرتے ہوئے اسرائیلی حکام سے مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے فیصلے کو اہم قرار دیتے ہوئے اس پر فوری عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں