مفت کھانے کیلئے ہوٹل کی ڈش میں بال ڈالنے والی خاتون

مفت کھانے کیلئے ہوٹل کی ڈش میں بال ڈالنے والی خاتون

لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ کے ایک ریسٹورینٹ کی سی سی ٹی وی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک خاتون نے اپنے گھر والوں کے ساتھ رات کا کھانا کھاتے اپنے سر کے بال کو توڑ کر ایک ڈش میں ڈال دیا۔

فوٹیج میں دکھایا گیا کہ خاتون نے پہلے بال کو پلیٹ میں ڈالا اور پھر ایک ویٹریس کو بلا کر اس ڈش کو بدلنے کی درخواست کی۔ریسٹورینٹ کے مطابق عملے نے خاتون کو نئی ڈش فراہم کی جسے یہ خاندان بعد میں گھر لے گیا کیونکہ وہ پہلے ہی کافی کھا چکا تھا۔مگر سی سی ٹی وی ویڈیو کا جائزہ لینے کے بعد ریسٹورینٹ کی جانب سے کہا گیا کہ خاتون نے بال کو خود ڈش میں ڈالا تھا اور پھر اس فوٹیج کو آن لائن شیئر کیا۔ پوسٹ میں بتایا گیا کہ خاتون کیچیپ کی ایک بوتل، ایک آئسکریم باؤل اور ایک چائے کا چمچ بھی اپنے ساتھ لے گئی تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں