ٹرمپ کا بڑھتی کشیدگی کے باوجود ایران پر حملہ نہ کرنے کا فیصلہ:امریکی اخبار
واشنگٹن (دنیا نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے قریبی مشیروں کو بتایا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے ، جب تک تہران براہِ راست امریکی فوجیوں کو ہلاک نہ کرے ۔
امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹرمپ کا یہ مؤقف اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ تنازع کو ایک وسیع علاقائی جنگ میں تبدیل کرنے سے گریز کرنا چاہتے ہیں، امریکی صدر محدود نوعیت کے واقعات اور کشیدگی کو برداشت کرنے کے لیے تیار دکھائی دیتے ہیں تاکہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑے پیمانے پر تصادم سے بچا جا سکے ۔یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر بڑھ رہی ہے ۔