سلمان خان کا فلم کالا ہرن بنانیوالوں کو قانونی نوٹس

سلمان خان کا فلم کالا ہرن  بنانیوالوں کو قانونی نوٹس

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ سٹار سلمان خان نے مبینہ طور پر ‘کالا ہرن: دی بیٹل فار لیگیسی’ کے بنانے والوں کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔

 یہ فلم کالے ہرن کے اس مشہور کیس پر بنی ہے جس کا سامنا اداکار گزشتہ کئی برسوں سے کر رہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سلمان خان کی قانونی ٹیم نے فلم کے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹر کو جو نوٹس بھیجا ہے ، اس میں فلم کی ریلیز روکنے اور تمام پروموشنل ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔نوٹس میں یہ انتباہ بھی دیا گیا ہے کہ اگر ان مطالبات پر عمل نہ کیا گیا تو سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں