ثمینہ پیرزادہ کی پاک،بھارت ویزا آن ارائیول کی خواہش
لاہور(شوبز ڈیسک) سینئر اداکارہ و ہدایتکارہ ثمینہ پیرزادہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان عام شہریوں کے لیے سفر کو آسان بنانے اور ویزا آن ارائیول کی سہولت دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔
ایک حالیہ انٹرویو میں ثمینہ نے کہا کہ ان کے دہلی اور ممبئی میں کئی قریبی دوست موجود ہیں جن سے ان کی طویل رفاقت رہی ہے ، تاہم سفری پابندیوں کے باعث وہ ان سے ملاقات نہیں کر پاتیں، انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ ایک دن امرتسر جائیں اور سرحد کے قریب پہنچ کر وہیں سے ویزا حاصل کریں، جبکہ بھارت سے آنے والے دوستوں کو بھی اسی طرح پاکستان آمد پر ویزا کی سہولت ملنی چاہیے ۔ اگر لوگ لندن، دبئی یا دیگر ممالک میں جا کر ایک دوسرے سے مل سکتے ہیں تو پھر لاہور، دہلی، ممبئی اور کراچی میں ملاقاتیں کیوں ممکن نہیں ہو سکتیں۔