دیندار ہونا طلاق نہ ہونیکی ضمانت نہیں سمجھا جا سکتا:سارہ
لاہور(شوبز ڈیسک) سابقہ اداکارہ سارہ چودھری نے طویل عرصے بعد اپنی طلاق پر وضاحت پیش کی ۔
سارہ چودھری نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا کہ لوگ اکثر یہ کہتے ہیں کہ اتنی قربانیاں دینے اور شوبز چھوڑنے کے باوجود انہیں طلاق کا سامنا کرنا پڑا، لیکن یہ سب اللہ کے بنائے ہوئے اصول اور فیصلے ہیں۔ ان کے مطابق اسلام میں طلاق کو ناپسندیدہ عمل ضرور سمجھا جاتا ہے ، تاہم یہ حقیقت ہے کہ اسے زندگی سے مکمل طور پر ختم نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی کسی کے دیندار ہونے کو اس بات کی ضمانت سمجھا جا سکتا ہے کہ اس کی زندگی میں ایسا واقعہ پیش نہیں آئے گا۔ انہوں نے اپنے رشتے کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، لیکن جب یہ احساس ہوا کہ اب ساتھ چلنا ممکن نہیں رہا تو باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا گیا۔