قوانین کیخلاف ورزی پر گلوکار بادشاہ کا نائٹ کلب سیل

قوانین کیخلاف ورزی پر گلوکار  بادشاہ کا نائٹ کلب سیل

چندی گڑھ (آئی این پی)بھارتی گلوکار اور ریپر آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ کے نائٹ کلب کو قوانین کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چندی گڑھ میں موجود بادشاہ کے نائٹ کلب ساگو بائے بادشاہ کو قوانین کی خلاف ورزی پر شہر کی انتظامیہ کے انفورسمنٹ ونگ نے سیل کیا ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انفورسمنٹ ونگ نے یہ کارروائی نانٹ کلب کی نچلی اور دوسری منزل پر بڑے پیمانے پر غیر مجاز تعمیرات کی بنیاد پر کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں