سائرہ پیٹر رائل البرٹ ہال میں آواز کا جادو جگائیں گی

سائرہ پیٹر رائل البرٹ ہال میں آواز کا جادو جگائیں گی

لاہور(شوبز ڈیسک )کراچی سے تعلق رکھنے والی برٹش، امریکن صُوفی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر کل لندن کے تاریخی رائل البرٹ ہال میں 500 برٹش سازندوں کے ساتھ اپنی سولو پرفارمنس پیش کریں گی، ایک گانا اردو زبان میں بھی گائیں گی۔

 اس تاریخی کنسرٹ میں سائرہ پیٹر کے ساتھ 525 سے زائد مغربی کلاسیکل موسیقار شریک ہوں گے ، جن میں آل سولز آرکسٹرا اور 400 آوازوں پر مشتمل عظیم الشان کوائر شامل ہے ۔ یہ کسی بھی ایشیائی فنکار کے لیے رائل البرٹ ہال میں مغربی کلاسیکل موسیقاروں کی سب سے بڑی تعداد تصور کی جا رہی ہے ۔ کنسرٹ کے دوران سائرہ پیٹر کو 35 مختلف سُروں اور سیکڑوں ساز و آوازوں کے درمیان اپنی سولو آواز کو نمایاں رکھنا ہوگا، جو ان کی فنی مہارت اور غیر معمولی صلاحیت کا ثبوت ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں