بیوی کے طلاق مانگنے پر گھر توڑنے والا شوہر پکڑا گیا

بیوی کے طلاق مانگنے پر گھر توڑنے والا شوہر پکڑا گیا

پینسلوینیا (نیٹ نیوز)امریکا میں بیوی کے طلاق کے مطالبے کے بعد شوہر نے گھر گرانا شروع کر دیا۔

ریاست پینسلوینیا کی بٹلر کاؤنٹی میں 48 سالہ ایک شخص پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نے بیوی کی جانب سے طلاق کا مطالبہ کیے جانے کے بعد کھدائی کرنے والی مشین (ایکسکیویٹر) کے ذریعے اپنا ہی گھر مسمار کرنے کی کوشش کی۔پولیس کے مطابق بُفیلو ٹاؤن شپ پولیس ڈیپارٹمنٹ کو گزشتہ ہفتے پیر کے روز مارٹن روڈ پر واقع ایک گھر سے ہنگامی کال موصول ہوئی، جہاں ایک خاتون نے اطلاع دی کہ ان کا شوہر بھاری مشینری استعمال کرتے ہوئے گھر کو گرانے کی کوشش کر رہا ہے ۔خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ان کا شوہر ایرِک رات بھر شراب نوشی کے بعد جب گھر واپس آیا تو انہوں نے اس کو بتایا کہ وہ ان طلاق لینا چاہتی ہیں۔پولیس کے مطابق طلاق کے مطالبے پر مشتعل ہو کر ایرک نے گھر کو نقصان پہنچانا شروع کر دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں