مبینہ مقابلے ،لاہور 1،گوجرانوالہ میں 3 خطرناک ملزم ہلاک

 مبینہ مقابلے ،لاہور 1،گوجرانوالہ میں 3 خطرناک ملزم ہلاک

صوبائی دارلحکومت میں شکیل مارا گیا، اشفاق ، امیر حمزہ زخمی حالت میں گرفتار گکھڑ میں عابد ،کامونکی یاسر چٹو اورتھانہ صدر کے علاقہ میں محمود نے دم توڑا

 لاہور،کاہنہ ،گوجرانوالہ ،کامونکے ،وزیرآباد (کرائم رپورٹرز،نمائندگان دنیا)مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران لاہور میں ایک ملزم ہلاک،2کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ گوجرانوالہ میں 3ریکارڈ یافتہ خطرناک ملزم مارے گئے ،ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ صوبائی دارلحکومت میں سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کی ٹیم زیر حراست ڈکیتی کے ملزم شکیل کو ریکوری کیلئے نشتر کالونی لے جا رہی تھی کہ اس دوران ملزم کے ساتھیوں نے اسے  چھڑوانے کیلئے پولیس پر فائرنگ کر دی اورزد میں آ کر ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ حملہ آور فرار ہو گئے ۔ علاوہ ازیں لیاقت آباد کی حدود میں پیکو روڈ پر فائرنگ کے تبادلے میں ملزم اشفاق کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ساتھی فرار ہو گئے ۔ کاہنہ کے علاقہ جیابگا میں بھی مبینہ مقابلے کے بعد ڈکیتی و دیگر سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم امیر حمزہ زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔

ادھر گوجرانوالہ کے تھانہ گکھڑ منڈی کے علاقہ میں 30 سے زائد وارداتوں لے ملزم عابد عرف عابی کو اس کے ساتھیوں نے پولیس کی حراست سے چھڑوا لیا تاہم اس موقع پر ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے وہ مارا گیاجبکہ کانسٹیبل غلام عباس زخمی ہوگیا،ملزم کے ساتھی فرارہو گئے ۔تھانہ سٹی کامونکی کی حدود میں پولیس مقابلہ کے دوران منشیات کے مقدمات کا ملزم یاسر عرف چٹو بھی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ۔تیسرے مقابلہ میں تھانہ صدر کے علاقہ اکبر ٹاؤن کا رہائشی ملزم محمود عرف مودی بھی مارا گیا ۔تھانہ کینٹ کے علاقہ راہوالی میں راہزنی کے مقدمہ میں نامزد ملزم شاہ رخ کو پولیس نے مقابلہ کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں