شہر میں 12 وارداتیں،شہری لاکھوں روپے سے محروم

 شہر میں 12 وارداتیں،شہری لاکھوں روپے سے محروم

ڈاکوؤں نے 8شہریوں کو لوٹ لیا،مختلف علاقوں سے 4موٹرسائیکلیں غائب پولیس نے 80 لاکھ کے سونا چوری کیس کے ملزم بالاج بالی کو گرفتار کر لیا

 لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارلحکومت میں چوری و ڈکیتی کی12 وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے ، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا۔ ڈاکوؤں نے گلشن اقبال میں حبیب سے 3لاکھ 45ہزار وموبائل ، فیکٹری ایریا میں خیام سے 3لاکھ 15ہزار وموبائل ،گجرپورہ میں کاشف سے 3لاکھ وموبائل ، گلبرگ میں اعجاز سے 2لاکھ50 ہزار و موبائل ، شاہدرہ میں نعیم سے 2لاکھ 30ہزار وموبائل،کاہنہ میں منور سے 20 ہزاروموبائل،کوٹ لکھپت میں خاور اور گرین ٹاؤن میں تسلیم سے 10، 10 ہزار اور موبائل فونز چھین لئے ۔ شفیق آباد سے اخلاق ، مانگامنڈی سے واجد ،سبزہ زار سے دانیال اور ہڈیارہ سے راحت کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔علاوہ ازیں ملت پارک پولیس نے سونا چوری کیس میں مطلوب ملزم بالاج عرف بالی کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم ساتھی کاریگروں کوبیہوش کر کے 80 لاکھ سے زائد کا سونا لے کر فرار ہو گیا تھا، ملزم کیخلاف تھانہ پرانی انارکلی میں مقدمہ درج ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں