بے اولادی کے طعنوں سے دلبرداشتہ بہوکی خودکشی

بے اولادی کے طعنوں سے دلبرداشتہ بہوکی خودکشی

ملہی چوک کے رہائشی شہباز کی اہلیہ مدیحہ نے زہر نگل کرزندگی ختم کرلی

لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار، نمائندہ خصوصی )سسرالیوں کے بے اولادی کے طعنوں سے دلبرداشتہ تیس سالہ بہونے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔ملہی چوک کے رہائشی شہباز کی دس سال قبل مدیحہ سے شادی ہوئی تھی اور انکے ہاں کوئی اولاد نہ ہو سکی جس پرشہباز کی ماں اور بہنیں مدیحہ کو بانجھ ہونے کا طعنے دیتی تھیں ۔گزشتہ روز بھی گھر میں ہونیوالے جھگڑے میں بانجھ ہونے کے طعنوں سے دلبرداشتہ ہو کر مدیحہ نے زہر کھا کر زندگی سے منہ موڑ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں