20سالہ لڑکی قتل،ہاتھ پائوں بندھی لاش نالے سے برآمد

 20سالہ لڑکی قتل،ہاتھ پائوں بندھی لاش نالے سے برآمد

شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں راہگیروں نے لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع کر دی جسم پر تشدد کے نشانات ، شناخت نہ ہوسکی،لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل

لاہور(کرائم رپورٹر) شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں 20 سالہ لڑکی کو ہاتھ پائوں باندھ کر تشدد سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا اور لاش گندے نالے میں پھینک دی ، مقتولہ کی شناخت نہ ہوسکی ،تفصیلات کے مطابق برکت ٹائون جاوید پارک کے قریب گندے نالے میں پڑی لاش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کی ، ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں کی مدد سے لاش نکال کر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی عمرتقریباً 20 سے 21 سال ہے اس کو ہاتھ پاؤں باندھ کر قتل کیا گیا ہے ،جسم پر تشدد کے نشانات بھی واضح ہیں، مقتولہ کی شناخت کا عمل شروع کردیا گیا ،تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں