کٹی پتنگوں کی ڈور گلے پر پھرنے سے 2افراد زخمی

کٹی پتنگوں کی ڈور گلے پر  پھرنے سے 2افراد زخمی

قصور ،رائے ونڈ(خبر نگار، این این آئی)کٹی پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے 2افراد زخمی ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ رادھا کشن کے علاقے 40فٹ روڈ پر موٹر سائیکل سوار محمد زبیر کی گردن پر اچانک پتنگ کی ڈور پھر گئی جس سے وہ زخمی ہو گیا،

پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ، رائے ونڈ میں 12سالہ لڑکا گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا، علی حیدر کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے ۔علاقہ  مکینوں کے مطابق شہر اور گردونواح میں پتنگ بازی پر مکمل قابو نہیں پایا جا سکا، انہوں نے انتظامیہ سے سخت کارروائی اور موثر پابندیوں کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں