سب سے بڑے بچھوؤں کی 41کروڑ برس قدیم باقیات

 سب سے بڑے بچھوؤں کی 41کروڑ برس قدیم باقیات

لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ میں دریافت ہونے والے فوسل کے ٹکڑوں کو دنیا کی اب تک کی سب سے بڑے بچھوؤں کی باقیات قرار دے دیا گیا ہے ۔

ایک میٹر سے زائد لمبائی رکھنے والا پرائرکٹورُس گِیگاس زمین پر گھومنے والے اولین عظیم شکاریوں میں شمار ہوتا تھا۔کروڑوں سال پہلے آج کے برطانیہ کے علاقوں خصوصاً انگلینڈ اور ویلز میں دنیا کا سب سے بڑا بچھو پایا جاتا تھا۔ اگرچہ پرائرکٹورُس گِیگاس کے فوسلز ایک صدی سے زیادہ عرصے سے سائنس دانوں کے علم میں تھے ، لیکن اس کی اصل شناخت طویل عرصے تک تنازع اور بحث کا موضوع بنی رہی۔اب مختلف فوسلز پر کی گئی نئی تحقیق نے تصدیق کر دی ہے کہ یہ مخلوق واقعی تاریخِ ارض کے سب سے بڑے بچھوؤں میں سے ایک تھی۔اس کے پنجوں کی لمبائی تقریباً 16 سینٹی میٹر تھی جبکہ ایک اندازے کے مطابق اس کے جسم کی مجموعی لمبائی ایک میٹر سے بھی زیادہ تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں