ہزاروں برس قدیم ممی سے ملنے والے خمیر سے روٹی تیار

ہزاروں برس قدیم ممی سے ملنے والے خمیر سے روٹی تیار

لندن(نیٹ نیوز)سائنس دانوں نے 5300 برس قدیم ایک ممی سے حاصل کیے گئے خمیر کو استعمال کرتے ہوئے کامیابی کے ساتھ ساور ڈو روٹی (جو خمیری آٹے سے بنائی جاتی ہے ) تیار کرلی۔یہ نایاب فنگس tzi the Iceman کے جسم سے دریافت ہوئی، جو یورپ کی اب تک دریافت ہونے والی سب سے قدیم انسانی ممی سمجھی جاتی ہے ۔

 تحقیق کے دوران سائنس دانوں کو منجمد لاش کے اندر جمع بھورے رنگ کے پگھلے ہوئے پانی میں خمیر کی چار مختلف اقسام ملیں۔ڈی این اے تجزیے سے معلوم ہوا کہ اس خمیر کو بھی اتنا ہی قدیم نقصان پہنچا تھا جتنا ممی میں موجود دیگر جرثوموں کو، جس سے اندازہ لگایا گیا کہ یہ فنگس اس شخص کی موت کے فوراً بعد اس کے جسم میں داخل ہوئی ہوگی۔ سائنس دان تین ماہ کی مسلسل محنت کے بعد وہ اسے قابلِ استعمال بنانے میں کامیاب ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں