امریکا:دنیا کا سب سے بڑا بلینکٹ فورٹ بنانے کا ریکارڈ

امریکا:دنیا کا سب سے بڑا بلینکٹ فورٹ بنانے کا ریکارڈ

نیواڈا (نیٹ نیوز)امریکا میں ایک ہائی سکول نے دنیا کا سب سے بڑا ‘بلینکٹ فورٹ’ (کمبل، چادر اور تکیوں سے بنا خیمہ) بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

نیواڈا ہائی سکول کے طلبا نے 14 ہزار 103 مربع فٹ رقبے پر محیط یہ خیمہ بنا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔ کلارک کاؤنٹی کے مطابق یہ خیمہ ویسٹ کیریئر اینڈ ٹیکنیکل اکیڈمی کے طلبا نے ڈیزائن کیا تھا جبکہ اسے ڈیزرٹ برِیز کمیونٹی سینٹر میں مقامی رضاکاروں اور مختلف اسپانسرز کی مدد سے تعمیر کیا گیا۔کلارک کاؤنٹی کے کمشنر جسٹن جونز نے ایک بیان میں کہا کہ یہ منصوبہ صرف عالمی ریکارڈ قائم کرنے سے متعلق نہیں تھا بلکہ اس کا مقصد پوری کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا، فوسٹر اور رشتہ داروں کی سرپرستی میں رہنے والے بچوں اور خاندانوں کے لیے یادگار لمحات تخلیق کرنا اور فوسٹر کیئر سے وابستہ بچوں اور نگہداشت کرنے والوں کی ضروریات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں