گلیشیئر پگھلنے سے دریائے ہسپرمیں پانی کی آمد میں اضافہ
انتظامیہ دریا کنارے آبادیوں کیلئے حفاظتی اقدامات کرے :این ڈی ایم اے
اسلام آباد(دنیا رپورٹ)ہسپر ہوپرکے مقام پر گلیشیئر کے پگھلنے کے باعث دریائے ہسپرمیں پانی کے بہاؤ میں اچانک اضافہ ہوگیا،جس کاالرٹ جاری کردیاگیا،این ڈی ایم اے صورتحال سے باخبر اور صورتحال کی مکمل مانیٹرنگ کر رہا ہے ،این ڈی ایم اے نے انتظامیہ کو دریا کے کنارے رہائشیوں کے لئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کر دی،ضلع گلگت کے علاقے بشمول گرو جگلوٹ، رحیم آباد، نومل، جوتل، جگلوٹ کالونی اور چلمش کے رہائشی احتیاط برتیں،این ڈی ایم اے نے مسافروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔