بجٹ :کاپی ،پنسل ،سیاہی پر جی ایس ٹی میں 8فیصد اضافہ تجویز
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بجٹ میں سٹیشنری پر جی ایس ٹی میں 8 فیصد اضافے کی تجویز ہے ۔بجٹ میں سٹیشنری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کا امکان ہے ۔
آئی ایم ایف کے مطالبے پر جی ایس ٹی کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کی جائے گی،فیصلے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پنسل، سیاہی سب کچھ مہنگی ہونے کا خدشہ ہے ، دیگرتعلیمی اور دفتری استعمال کا سامان بھی مہنگا ہونے کا امکان ہے ۔