پشاور ہائیکورٹ:صوبائی وزیرمینا خان آفریدی کو بیرون ملک جانے کی اجازت
پشاور(این این آئی)پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر مینا خان کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔عدالت نے مینا خان آفریدی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
جس میں کہا گیا کہ وکیل کے مطابق درخواست گزار صوبائی وزیر تعلیم اور جامعات کے پرو وائس چانسلر ہیں جنہیں جرمن حکومت نے ایک تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے ، انکی 7 جون کو باچا خان ائیرپورٹ پشاور سے فلائٹ ہے جس کیلئے صوبائی حکومت نے بھی وہاں جانے کا اجازت نامہ دیا ہے ۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ ایف آئی اے عارضی طور پر درخواست گزار کا نام لسٹ سے نکال دے ۔ درخواست گزار 10 لاکھ روپے کے مچلکے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کے پاس جمع کرائیں، یہ آرڈر صرف آفیشل دورے کیلئے ہے ، مزید سماعت 18 جون تک ملتوی کردی گئی۔