نیوبلیوایریاداخلہ فیس پرایم سی آئی ایڈمنسٹریٹرطلبی کا تحریری حکم جاری
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیو بلیو ایریا داخلے پر فیس چارج کرنے کے خلاف درخواست میں ایم سی آئی ایڈمنسٹریٹر کو پیر کے روز ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کرلیا۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے ایڈووکیٹ طیب کی درخواست پرسماعت کا تحریری حکم جاری کیا، جس میں سیکرٹری داخلہ ، چیف کمشنر اور ایم سی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیاگیا،عدالت کو بتایا گیا ایم سی آئی کی جانب سے نیو بلیو ایریا سروس روڈ استعمال پر سو روپے فیس چارج کی جا رہی ہے ۔