بلوچستان سمیت خطے کو جنگ کا اکھاڑہ بنانے کی سازشیں جاری عوام ہوشیار رہیں ،فضل الرحمن
کوئٹہ (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے بلوچستان سمیت پورے خطے کو جنگ و خونریزی کا اکھاڑہ بنانے کی سازشیں جاری ہیں عوام ہوشیار رہیں۔
جماعت کے تمام ذمہ داران بالخصوص علما کرام امن اتحاد اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں ۔یہ بات انہوں نے ضلع کوئٹہ کے مجلس عاملہ اراکین سے ملاقات کے دوران کہی۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا امن و استحکام کو نقصان پہنچانا ہمیشہ شیطانی اور استعماری قوتوں کا وتیرا رہا ہے ۔قومیت، لسانیت اور فرقہ واریت کی بنیاد پر نفرتوں کو فروغ دے کر خانہ جنگی کی فضا پیدا کرنا دشمن قوتوں کی ضرورت ہے ۔