جنوبی افریقہ میں فائرنگ، 2 سگے بھائیوں سمیت 4 پاکستانی جاں بحق

جنوبی افریقہ میں فائرنگ، 2 سگے بھائیوں سمیت 4 پاکستانی جاں بحق

چاروں کلورکوپ، کیمپٹن پارک میں دکان بند کر کے گھر جارہے تھے ، گھات لگا کر فائرنگ کر دی گئی ساجد احمد اور ظفر احمد بھائی تھے ،3 مقتولین کا تعلق منڈی بہائو الدین ،ایک کا سیالکوٹ سے تھا:ذرائع

جوہانسبرگ(دنیا نیوز)جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں منڈی بہاؤ الدین سے تعلق رکھنے والے دو سگے بھائیوں سمیت چار پاکستانی جاں بحق ہو گئے ،جاں بحق ہونے والوں میں ساجد احمد اور ظفر احمد دو سگے بھائی شامل ہیں جن کا تعلق ضلع منڈی بہاؤالدین کے گاؤں بلہڑ سے تھا،دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ مجموعی طور پر 3 مقتولین کا تعلق ضلع منڈی بہاؤالدین جبکہ ایک کا تعلق ضلع سیالکوٹ سے بتایا جا رہا ہے ۔اطلاعات کے مطابق چاروں پاکستانی کلورکوپ، کیمپٹن پارک میں اپنی دکان بند کر کے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے ان پر گھات لگا کر اندھا دھند فائرنگ کر دی ،چاروں موقع پر ہی دم توڑگئے ،مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ، تاہم کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...