عباس عراقچی کا یوکرین پر ایرانی جہاز کو نشانہ بنانے اور یورپ کو جنگ میں گھسیٹنے کی کوشش کا الزام
تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے ایرانی تجارتی جہاز پر حملہ کر کے ایک ملاح کو ہلاک کر دیا،
جو اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے ۔وزیرِ خارجہ نے الزام عائد کیا کہ یہ حملہ اسرائیل کے ایما پر کیا گیا تاکہ یورپ کو اس کی جنگ میں گھسیٹا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کایا کالاس اور روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف سے ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو میں انہوں نے واضح کر دیا ہے کہ کیف میں موجود مفت خور کے اس اقدام کا جواب دیا جائے گا۔ایران کی وزارتِ خارجہ نے یوکرینی حملے کے بعد تہران میں تعینات یوکرین کے ناظم الامور کو طلب کر کے واقعے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments