پاکستان کی ثالثی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے: چینی وزیرخارجہ

پاکستان کی ثالثی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے: چینی وزیرخارجہ

فریقین کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے اور خطے میں دیرپا جنگ بندی کے حصول کے لیے چین مشترکہ کوششیں کرتا رہے گا پاک چین تعلقات ہمیشہ وقت کے تقاضوں پر پورا اترتے آئے ،مفاہمتی یادداشت کے عمل میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا

بشکیک (اے پی پی) چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ وقت کے تقاضوں پر پورا اترتے آئے ہیں۔ چینی میڈ یا کے مطا بق کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پروانگ ای نے اس بات کو سراہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے عمل میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی مکمل حمایت جاری رکھے گا اور تمام متعلقہ فریقین کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے اور خطے میں دیرپا جنگ بندی کے حصول کے لیے مشترکہ کوششیں کرتا رہے گا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...