معاملات مذاکرات سے حل ہونے چاہئیں :بلاول

 معاملات مذاکرات سے حل ہونے چاہئیں :بلاول

آزادکشمیر کی صورتحال بارے پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،تجاویز پیش ہمیشہ کشمیری عوامی مسائل کے حل کو ترجیح دی ، وزیراعظم سے ملوں گا :پی پی چیئرمین

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ، دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کروں گا اور مسائل کا حل  بات چیت کے ذریعے اسمبلی کے فورم سے نکالنے کی کوشش کی جائے گی۔سیاسی معاملات کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جانا چا ہئے ،بلاول کی سربراہی میں پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی امور کی انچارج فریال تالپور بھی شریک تھیں۔اجلاس کے دوران بلاول اور پارلیمانی پارٹی کے اراکین کے درمیان آزاد کشمیر کی مجموعی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔پارلیمانی پارٹی کے اراکین نے بلاول بھٹو اور فریال تالپور کو حالیہ صورتحال کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں، جنہیں دونوں رہنماؤں نے تفصیل سے سنا۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیری عوام کے مسائل کے حل کو ترجیح دی ۔اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ سیاسی معاملات کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جانا چا ہئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں