جی بی اے 16 کے 3پولنگ سٹیشنز کی پولنگ کالعدم قرار
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے جی بی اے 16کے 3پولنگ سٹیشنز کی پولنگ کالعدم قرار دے دی ہے ، الیکشن کمیشن نے گیچی، تھورکھایا اور بی ایچ یو تھور سری پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا ہے۔۔۔
الیکشن کمیشن نے امیدوار امام ملک کی درخواست اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی رپورٹ پر فیصلہ کیا ہے ،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پتھراؤ، فائرنگ اور امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث پولنگ متاثر ہوئی ہے ، 15 جون کو 3 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہوگی۔