نیتن یاہو ٹرمپ کو جنگ سے نکلنے نہیں دے رہا:ثمریز سالک

نیتن یاہو ٹرمپ کو جنگ سے نکلنے نہیں دے رہا:ثمریز سالک

حملے سے ایران نے پیغام دیا ٹیبل پر بیٹھنا ہمار ی مجبوری نہیں: زاہد محمود مذاکراتی عمل کو ناکام بنانیوالے سرگرم ہیں:’’دنیا مہر بخاری کیساتھ گفتگو‘‘

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل (ر)ثمریزسالک نے کہا ہے ایران اسرائیل کے درمیان یہ تیسرا ایشو ہوا ہے ،اس دفعہ ہم نے دیکھا کہ تین بار ایسے محسوس ہوا کہ بہت کلوز پیس ڈیل ہوجائے ۔دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ثمریزسالک نے کہا ابھی تک لگتا ہے کہ سارے مذاکراتی عمل کو ناکام بنانے والے سرگرم ہیں، نظر آرہا ہے کہ اسرائیلی صدر ٹرمپ کے قابومیں نہیں ،نتین یاہو چاہتا ہے کہ ٹرمپ  اس جنگ سے نہ نکلے ، ایک طرف ٹرمپ کہتے ہیں میں نے حزب اللہ سے بات چیت کرکے انشورنس لے لی ہے ،ایران نے اپنا دفاع اچھا کیا،اس وقت ایران کا پلڑا بھاری ہے۔

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل (ر) زاہد محمود نے اس موقع پر کہا کہ ایرانی وزارت خارجہ، اسماعیل بقائی جو بھی بیان دیتے ہیں وہ ایران کی حقیقی پالیسی ہوتی ہے ،ایران سمجھتا ہے امریکا، اسرائیل ایک ہیں، ایران امریکا کو اس ساری صورتحال سے الگ نہیں سمجھتا ،اسے پتہ ہے اسرائیل امریکا کی اجازت،سپورٹ کے بغیر حملے نہیں کرسکتا،اسرائیل حملے کرتا ہے تو امریکا یہ نہیں کہہ سکتا کہ میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ۔ایران نے اسرائیل پر حملے سے امریکا کو یہ پیغام دیا کہ ہم اگر آپ سے کسی ٹیبل پر بیٹھے ہیں ،یہ ہماری مجبوری نہیں،ہم ملٹری طور پر کمزور نہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں