آئینی عدالت:نئی گاج ڈیم منصوبے میں تاخیرپروکلا کے دلائل مکمل

آئینی عدالت:نئی گاج ڈیم منصوبے  میں تاخیرپروکلا کے دلائل مکمل

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر،اے پی پی)وفاقی آئینی عدالت میں نئی گاج ڈیم تعمیراتی منصوبے میں تاخیر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وکیل واپڈا اور کنٹریکٹر نے اپنے دلائل مکمل کر لیے ،چیف جسٹس آ ئینی عدالت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

 واپڈا وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈیم منصوبے کا ابتدائی بجٹ 26 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا، تاہم کنٹریکٹر 26 ارب روپے کے علاوہ مزید 36 ارب روپے وصول کر چکا ہے لیکن اس کے باوجود منصوبے کا 50 فیصد کام بھی مکمل نہیں ہو سکا۔واپڈا کے وکیل نے بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ نے بھی کنٹریکٹر کو منصوبہ مکمل کرنے کے لیے ایک ٹائم فریم دیا تھا، تاہم اس کے باوجود تعمیراتی کام مقررہ مدت میں مکمل نہیں کیا گیا۔دوسری جانب کنٹریکٹر کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ 2019 میں سپریم کورٹ کو آگاہ کیا گیا تھا کہ منصوبے کا 50 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ،وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے مطلوبہ فنڈز فراہم نہیں کیے گئے ، جس کے باعث منصوبے کی تکمیل متاثر ہوئی۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پرمزید سماعت 11 جون تک ملتوی کر دی، آئندہ سماعت پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان اپنے دلائل پیش کریں گے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں