گلگت بلتستان میں حلف کے دن یوم سیاہ منائینگے :بیرسٹر گوہر
یہ جعلی اور دھاندلی زدہ الیکشن ہیں،منصوبے کے تحت پی ٹی آئی کو باہر نکالا گیا ہم 8 نشستوں پر 100 فیصد جیت رہے تھے ،3فارم 47موجود ہیں،گفتگو
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے الزام عائد کیا ہے کہ گلگت بلتستان میں پری پول دھاندلی کی گئی، حلف کے دن گلگت بلتستان میں یوم سیاہ منائیں گے ،اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم اسے جعلی اور دھاندلی زدہ انتخابات قرار دیتے ہیں، خاص منصوبے کے تحت پی ٹی آئی کو اس پورے انتخابی عمل سے باہر نکالا گیا ہے ،بیرسٹرگوہر نے دعویٰ کیا کہ ہم 8 نشستوں پر 100 فیصد جیت رہے تھے جن کا فارم 47 ملنا چاہیے تھا، اس وقت تک ہمارے پاس 3 حلقوں کے فارم 47 موجود ہیں۔