ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس،نامزد اہلکار کی درخواست کی سماعت،فیصلہ محفوظ
کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں میرپورخاص کے ڈاکٹر شاہنواز کنبھر قتل کیس میں نامزد پولیس اہلکار عنایت زرداری کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کیس میں دو ایف آئی آرز ہیں جبکہ سپریم کورٹ کے متعدد فیصلوں کے مطابق ایک ہی واقعے کی دو ایف آئی آرز درج نہیں کی جا سکتیں۔