سندھ آبی بحران کا شکار

 سندھ آبی بحران کا شکار

کراچی (سٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے صوبے میں پانی کی شدید قلت پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کو اس کے حصے سے 48 فیصد کم پانی مل رہا ہے جس کے باعث زرعی زمینیں بنجر اور فصلیں تباہ ہو رہی ہیں۔

پیپلزپارٹی کی نااہلی اور مفاداتی سیاست کے باعث سندھ اس وقت سنگین آبی بحران کا شکار ہے ، زراعت صوبے کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے مگر حکمران جماعت عوامی مفادات کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ سیاسی مفادات کی خاطر سندھ کے وسائل کا سودا کیا ہے اور آج بھی عوام کو تنہا چھوڑ دیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا پانی کے معاملے پر حکومتی مؤقف محض بیان بازی تک محدود ہے جبکہ اصل صورتحال اس کے برعکس ہے ۔ حلیم عادل نے کہا صدر آصف علی زرداری نے متنازع کینالوں کی اجازت دے کر سندھ کے عوام کے ساتھ زیادتی کی، جس کے خلاف تحریک انصاف نے دریائے سندھ بچاؤ تحریک کے پلیٹ فارم سے احتجاج کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں