قدرتی گیس کی قلت ،ایل پی جی 500روپے کلو فروخت

قدرتی گیس کی قلت ،ایل پی جی  500روپے کلو فروخت

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )قدرتی گیس کی بندش اور لو پریشر کی وجہ سے ایل پی جی کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ۔مافیا نے قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایل پی جی سرکاری ریٹ سے دو سو روپے فی کلو مہنگی فروخت کی جاری ہے ،اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی فی کلو سرکاری قیمت 309 روپے مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں 500 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے ۔ چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ روزانہ عوام کی جیبوں پر اربو ں روپے کا ڈاکہ ڈالہ جارھا ہے ،ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیدا کرکے مافیا عوام کو لوٹ رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں