آئی ٹی شعبے نے 9 ماہ میں 2 ارب 91کروڑ ڈالر کا تجارتی سرپلس حاصل کرلیا

آئی ٹی شعبے نے 9 ماہ میں 2 ارب  91کروڑ ڈالر کا تجارتی سرپلس حاصل کرلیا

اسلام آباد(اے پی پی)اقتصادی سروے 26-2025 کے مطابق انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی شعبے نے مالی سال 2026 کے پہلے نو ماہ (جولائی تا مارچ) کے دوران نمایاں بہتری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2.911 ارب ڈالر کا تجارتی سرپلس حاصل کیا۔۔۔

 جو مجموعی آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات کا 86 فیصد بنتا ہے ۔سروے کے مطابق آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات میں 19.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ بڑھ کر 3.388 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ حجم 2.829 ارب ڈالر تھا۔اقتصادی سروے میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی فری لانسرز کی کارکردگی بھی نمایاں رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں