قومی بچت سکیموں کی سرمایہ کاری میں 55.39ارب کااضافہ
جولائی تا مارچ 226.69ارب سرمایہ کاری ہوئی، گزشتہ سال 171.3ارب تھی
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) قومی بچت سکیموں میں مالی سال 2025-26 کے پہلے نو ماہ (جولائی تا مارچ) کے دوران 226.69 ارب روپے کی خالص سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال 2024-25 کے اسی عرصے میں 171.3 ارب روپے تھی۔ اس طرح قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری میں اس سال تقریباً 55.39 ارب روپے کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ قومی اقتصادی سروے کے مطابق قومی بچت سکیموں میں عوام کی دلچسپی میں اضافہ جاری ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق اس اضافے سے ظاہر ہوتا ہے کہ سرمایہ کار محفوظ اور حکومتی ضمانت یافتہ سرمایہ کاری ذرائع کو ترجیح دے رہے ہیں۔