بھارتی آبی جارحیت کاحکومت نے جواب نہیں دیا:فواد چودھری

 بھارتی آبی جارحیت کاحکومت نے جواب نہیں دیا:فواد چودھری

ہر مسئلے کا حل بندوق نہیں، حق کیلئے احتجاج کرنیوالوں سے مذاکرات کرنے چاہئیں ن لیگ ، پیپلز پارٹی کی پارٹی چل رہی ،ختم ہونی چاہیے ،28 ویں ترمیم ضروری:گفتگو

لاہور(کورٹ رپورٹر)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ بھارت آبی جارحیت کررہا ہے جس کا حکومت نے جواب نہیں دیا،ہمیں آبی جارحیت پر اقوام متحدہ کو شکایت کرنا چاہیے ،ہر مسئلے کا حل بندوق نہیں ، جو بندوق اٹھاتے ہیں ان کے ساتھ اسی زبان میں بات کرنی چاہیے ،جو اپنے حق کیلئے احتجاج کرتے ہیں ان سے مذاکرات کرنے چاہئیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فواد نے مزید کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی پارٹی چل رہی ہے ،اس میں ملک متاثر ہورہا ہے اب یہ پارٹی ختم ہونی چاہیے ،شہباز شریف پہلے وزیراعظم ہیں جو پانچواں بجٹ پیش کرنے جارہے ہیں،شہباز شریف کی قسمت میں یہ لکھا تھا اس کو اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل ہے مگر پھر بھی شہباز شریف حکومت نہیں چل رہی،28 ویں آئینی ترمیم پاکستان کی ضرورت ہے ،بجٹ عوامی امنگوں کے مطابق نہیں ہوگا،اگر حکومت کے برے دن شروع ہوئے ہیں تو پھر پاکستان کے اچھے دن شروع ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں