سرکاری میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کیلئے عمر کی حد70سال مقرر،10 سال بطور پروفیسر خدمات انجام دینا لازمی

سرکاری میڈیکل یونیورسٹیوں  کے وائس چانسلرز کیلئے عمر کی  حد70سال مقرر،10 سال بطور  پروفیسر خدمات انجام دینا لازمی

لاہور (حمزہ خورشید سے) پنجاب اسمبلی نے سرکاری میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے عمر کی بالائی حد 75 سال کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے 70 سال مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔۔۔

 یہ فیصلہ پبلک سیکٹر میڈیکل یونیورسٹیز (ترمیمی) بل  2026 کی منظوری کے بعد سامنے آیا جس کی ایک روز قبل ایوان نے منظوری دی، چیف وہپ مسلم لیگ (ن) رانا ارشد کے مطابق پنجاب اسمبلی  کی قائمہ کمیٹی برائے سپیشل ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے عمر کی حد 70 سال مقرر کرنے کی سفارش کی جسے ایوان نے منظور کر لیا جبکہ امیدوار کے لیے کم از کم 10 سال بطور پروفیسر خدمات انجام دینا لازمی ہوگا۔ ترمیم کا اطلاق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی، فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی، نشتر میڈیکل یونیورسٹی، راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز لاہور پر ہوگا، بل اب حتمی منظوری کے لیے گورنر پنجاب کو بھجوایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں