تنخواہوں ،پنشن میں 50 فیصد اضافہ، کم از کم اجرت 60 ہزار کی جائے :پیپلز لیبر بیورو

تنخواہوں ،پنشن میں 50 فیصد اضافہ، کم از کم اجرت 60 ہزار کی جائے :پیپلز لیبر بیورو

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پیپلز لیبر بیورو سنٹرل پنجاب کا ہنگامی اجلاس پی ایل بی پاکستان کے انچارج اور پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن چودھری منظور احمد کی صدارت پیپلز سنٹرل سیکر ٹر یٹ اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس میں پی ایل بی سنٹرل پنجاب کے صوبائی صدر سید نذر حسین شاہ، ہدایت اللہ خان، راجہ پرویز اختر، سجاد حسین ساجد، راجہ عبدالمجید، سہیل مختار، افضل خٹک، عارف حسین شاہ، گلفراز کاظمی، اطہر حیات لنگاہ، محمد صادق، فاروق عباسی، غلام محمد بلتی اور حافظ نعیم راجہ سمیت دیگر مزدور ر ہنماؤں نے شرکت کی ، اجلاس میں آمدہ وفاقی بجٹ، قومی اداروں کی نجکاری ،بندش اور مزدور و تنخواہ دار طبقے کو درپیش مسائل و مطالبات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ،اس موقع پر شرکاء نے محنت کش طبقے کو ریلیف کے حوالے سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی کی دیگر قیادت کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں پچاس فیصد اضافہ ،مزدور کی کم از کم اجرت60ہزار کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں