4وزارتوں اور ڈویژنوں کے پارلیمانی سیکرٹری مقرر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کئی وزارتوںاور ڈویژنوں میں پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دئیے۔
احکامات کے مطابق حافظ میاں محمد نعمان کووزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کا پارلیمانی سیکرٹری مقرر کیا گیاہے ۔ دانیال احمد کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا پارلیمانی سیکرٹری بنادیا گیا اور اختر بی بی کو بورڈ آف انویسٹمنٹ کا پارلیمانی سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے جبکہ شائستہ خان کو وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق میں ذمہ داری سونپ دی گئی ۔ وزارت پارلیمانی امور نے ان تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔