زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اضافہ
کراچی( اے پی پی ،این این آئی)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ ذخائر بارے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔
اعداد و شمار کے مطابق 5جون 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 2کروڑ 50لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،سٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 17ارب 21کروڑ 54لاکھ امریکی ڈالر پر پہنچ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس خالص زرمبادلہ کے ذخائر ایک ارب 10کروڑ ڈالر اضافے سے 5ارب 45کروڑ ڈالر کی سطح پر ہیں۔