پانی کا مقررہ حصہ نہیں مل رہا ، وزیر آبپاشی سندھ کا وزیر اعظم کو خط
کراچی(سٹاف رپورٹر)وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے کہا ہے کہ سندھ کو 1991 کے آبی معاہدے کے تحت اس کا مقررہ حصہ فراہم نہیں کیا جا رہا، جس کے باعث زرعی شعبہ شدید دباؤ کا شکار ہے۔۔۔
سندھ حکومت نے صوبے کے حصے میں پانی کی مسلسل کمی اور شدید آبی بحران پر وفاقی حکومت سے باضابطہ رابطہ کرتے ہوئے وزیراعظم کو خط ارسال کر دیا ہے ۔پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت سندھ کو تقریباً 41 فیصد پانی کی کمی کا سامنا ہے ، معاہدے کے مطابق سندھ کو 99 ہزار 7 سو کیوسک پانی ملنا چاہیے ، تاہم اس وقت صرف 57 ہزار کیوسک فراہم کیا جا رہا ہے ۔پنجاب کو 98 ہزار کیوسک پانی مل رہا ہے جبکہ اس کا مقررہ حصہ 1 لاکھ 9 ہزار 1 سو کیوسک ہے ، اسے بھی تقریباً 10 فیصد کمی کا سامنا ہے ۔