وزیراعظم کا نوا ز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ ،بجٹ پر مشاورت
بجٹ کی اہم تجاویز اور حکومتی منصوبہ بندی کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی ایسی پالیسیاں بنائیں جن سے عوام کی مشکلات کم ہوں ،قائد ن لیگ کی ہدایت
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بجٹ تجاویز پر مشاورت کی۔ وزیراعظم نے انہیں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا،ذرائع کے مطابق گفتگو کے دوران شہباز شریف نے بجٹ کی اہم تجاویز اور حکومتی منصوبہ بندی کے مختلف پہلوؤں پر قائد مسلم لیگ (ن) کو بریفنگ دی،نواز شریف نے وزیراعظم کو ہدایت کی کہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کئے جائیں اور ایسی پالیسیاں مرتب کی جائیں جن سے عوام کو درپیش مشکلات میں کمی آئے ،مزید کہا کہ حکومت کو ایسے فیصلے کرنے چاہئیں جو عام آدمی کے لیے آسانیاں پیدا کریں اور معاشی دباؤ میں کمی کا باعث بنیں۔