آزاد کشمیر ، کالعدم ایکشن کمیٹی کے اقدامات معیشت کیلئے نقصان دہ قرار

 آزاد کشمیر ، کالعدم ایکشن کمیٹی کے اقدامات معیشت کیلئے نقصان دہ قرار

مسلسل احتجاج سے سیاحت اور مقامی معیشت تباہ ہوگئی ، ہوٹل ،گیسٹ ہا ؤسز مالکان حکومت مؤثر اقدامات،نوجوان پُر امن ،تعمیری سر گرمیوںکو فروغ دیں، شہر یوں کا مطالبہ

 اسلام آباد ( دنیا رپورٹ ) کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی سیاست پرعوام نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کے اقدامات کو سیاحت اور معیشت کیلئے نقصان دہ قرار دے دیا۔وادی نیلم اور دیگر سیاحتی علاقوں کے عوام کا کہنا ہے کہ مسلسل ہڑتالوں اور احتجاجی سرگرمیوں سے سیاحت اور مقامی معیشت تباہ ہو کر رہ گئی۔ ہوٹل، گیسٹ ہاؤسز اور سیاحتی کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا تھا۔ کہ غیر یقینی صورتحال کے باعث انہیں بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔مقامی شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے اور معاشی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے پاکستان سے اپنی گہری وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی ترقی اور استحکام سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ پرامن اور تعمیری سرگرمیوں کو فروغ دیں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو کشیدگی میں اضافہ کریں۔ مسائل کے حل کے لیے آئینی اور پرامن راستہ اختیار کیا جا ئے تاکہ عوامی مفادات اور سیاحت کا شعبہ مزید متاثر نہ ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں