عرس بابا فریدکا چوتھا روز زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری
پاکپتن(خبرنگار)عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے عرس مبارک کی 15 روزہ تقریبات کے چوتھے روز کی رسومات سجادہ نشین دیوان احمد مسعود نے ادا کیں ۔
زائرین کی بڑی تعداد میں آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔عرس کی تقریبات 25 ذوالحج سے 10 محرم تک جاری رہیں گی ۔،جبکہ بہشتی دروازہ5 محرم سے لیکر 9 محرم تک 5 روز کیلئے کھولا جائے گا جہاں لاکھوں زائرین گزرنے کی سعادت حاصل کریں گے ، جس کے بعد عرس 10 محرم الحرام کو اختتام پذیر ہو جائیگا۔