با اثر سیاستدانوں کی لفظی گولہ باری ،حافظ آباد میں کشیدگی

 با اثر سیاستدانوں کی لفظی  گولہ باری ،حافظ آباد میں کشیدگی

حافظ آباد(نمائندہ دنیا ، نامہ نگار )حافظ آباد میں بااثر سیاستدانوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر لفظی گولہ باری اور نازیبا الزامات کی بھرمار سے ضلع کی سیاسی صورت حال کشیدہ ہوگئی۔

سابق ایم پی اے مامون جعفر تارڑاور لیگی ایم پی اے شاہد بھٹی کے بیٹے حیدر بھٹی نے آج جلالپور بھٹیاں میں ایک دوسرے کے سامنے مورچہ زن ہونے کا اعلان کردیا جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ایجنسیاں کسی بڑے تصادم سے بچانے کے لئے متحرک ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لیگی ایم پی اے میاں شاہد بھٹی اور انکے بیٹے حیدر بھٹی نے بکن کلاں میں مقامی ایم این اے سائرہ افضل تارڑ کی موجودگی میں جلسہ کے دوران سابق ایم پی اے مامون جعفر تارڑ کے بارے نازیبا الفاظ(YOU GET LOST)سرعام استعمال کرکے بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل کیا جس کے جواب میں سابق ایم پی اے مامون جعفر تارڑنے حیدر بھٹی کو سوشل میڈیا پر یہ دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر باپ کے بچے ہو تو آج (سوموار)کو میں جلالپور بھٹیاں آرہاہوں ،آپ یہاں آکر مجھے یہ نازیبا الفاظ کہوتو پتہ چل جائے گا،جس پر حیدر بھٹی نے بھی آج انکے سامنے جلالپور میں آکر مورچہ زن ہونے کا اعلان کردیا جس کے بعد ضلع کی سیاست میں نہ صرف ہلچل مچ چکی بلکہ سیاسی تناؤ اور کشیدگی میں بھی اضافہ ہوچکا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں