امریکا ایران معاہدہ خطے میں امن لائیگا

امریکا ایران معاہدہ خطے میں امن لائیگا

مریدکے (نمائندہ دنیا ) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کو عالمی امن علاقائی استحکام توانائی کے تحفظ اور معاشی بحالی کی جانب ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 اس پیش رفت نے ثابت کر دیا ہے کہ پیچیدہ بین الاقوامی تنازعات کا حل جنگ اور تصادم نہیں بلکہ مذاکرات سفارت کاری تدبر اور باہمی احترام میں پوشیدہ ہے ۔ ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے اور دنیا میں امن مذاکرات اور مثبت سفارت کاری کی پالیسی کو فروغ دیا ہے ایران اور امریکا کے درمیان معاہدہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کا باعث بنے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں