سماعت کرنیوالا2رکنی بینچ تحلیل

 سماعت کرنیوالا2رکنی بینچ تحلیل

لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے چو دھری مونس الہٰی کی جائیدادیں منجمد کرنے اور اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔۔۔

جس کے بعد 2 رکنی بینچ تحلیل ہوگیا،قیصرہ الٰہی نے درخواست میں موقف اپنایا کہ بیٹا بیرون ملک میں مقیم ہے اس پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ،احتسا ب عدالت میں بیٹے کی جائیدادیں منجمد کرنے کے خلاف درخواست دائر کی، عدالت نے درخواست کو مسترد کردیا، استدعا ہے کہ عدالت اثاثے منجمد کرنے اور اشتہاری قرار دینے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں