19 جون کو یومِ تشکر و دعا منانے کی اپیل

 19 جون کو یومِ تشکر و دعا منانے کی اپیل

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان علما کونسل نے ایران امریکا امن معاہد ے میں پاکستان کے کردار کو سرا ہتے ہوئے 19 جون کو یومِ تشکر و دعا منانے کی اپیل کی ہے۔

 وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اسلامی و خلیجی ممالک اور بین المذاہب ہم آہنگی اور پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے بیان میں ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے حصول میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس پیش رفت سے عالمی سطح پر امن اور استحکام کے فروغ میں پاکستان کا مقام مزید مستحکم ہوا ہے ۔انہوں نے اعلان کیا پاکستان علما کونسل نے پاکستان بھر اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو 19 جون کو یومِ تشکر و دعا کے طور پر منانے کی اپیل کی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں